Posts

Showing posts from March, 2020

فتنوں کے دور اور مسلمان کا کردار

فتنوں کے دور اور مسلمان کا کردار محترم حضرات ! دنیا کی زندگی میں خیر اور شر دونوں موجود ہیں ۔ اللہ رب العزت خیر کے ساتھ بھی انسان کو آزماتا ہے اور شر کے ساتھ بھی ۔اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : ﴿ وَ نَبْلُوْکُمْ بِالشَّرِّ وَ الْخَیْرِ فِتْنَۃً وَ اِلَیْنَا تُرْجَعُوْنَ ﴾ الأنبیاء :۳۵ ’’ اور ہم امتحان کے طور پر تمھیں شر اور خیر دونوں کے ساتھ آزماتے ہیں ۔ اور تم سب آخر کار ہماری طرف ہی لوٹائے جاؤ گے ۔ ‘‘ یعنی کبھی ہم مصائب وآلام کے ذریعے تمھیں آزماتے ہیں اور کبھی خوشحالی کے ذریعے ۔ اور کبھی مختلف بیماریوں کے ذریعے آزماتے ہیں اور کبھی صحت وتندرستی کے ذریعے ۔ اور کبھی فقر وفاقہ کے ذریعے آزماتے ہیں اور کبھی زیادہ مال دے کرتمھیں آزمائش میں مبتلا کرتے ہیں۔ الغرض یہ ہے کہ کبھی اچھے حالات کے ذریعے آزماتے ہیں اور کبھی برے حالات کے ذریعے ، تاکہ ہم یہ جان لیں کہ کون اللہ تعالی کا ہر حال میں شکر ادا کرتا ہے اور کون ناشکری کرتا ہے ۔ اور کون صبر کرتا ہے اور کون بے صبری کا مظاہرہ کرتا ہے ۔ اِس آیت مبارکہ سے ثابت ہوا کہ اہل ِ ایمان کو دنیا میں فتنوں سے دوچارہونا ہی ہونا ہے ۔ اور انھیں مختلف آزم...